ان سب کے پیچھے وردی ہے

آج پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر ہو چکا ہے دشمن اپنی میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا ہے الحمدلللہ آج پاکستان اس مقام پہ پہنچ چکا ہےجو دشمن ہماری طرف میلی آنکھ ڈالے ہم وہ آنکھ نکال دیں آج پاکستان کا چپہ چپہ پر امن ہے ہر طرف خوش حالی کا دور ہے ہمارے ویران میدان اب آباد ہونے جا رہے ہیں گلیاں بازار مارکیٹیں روشن ہیں ہمارے بچے جوان اور بوڑھے آج پاکستان کے ہر گوشہ میں پر سکون زندگی گزار رہے ہیں شہر ہوں یا پھر گاؤں پہاڑی علاقے ہوں یا میدانی علاقے صحرا ہوں یاقبیلے ہر طرف امن آ چکا ہے اور لوگ اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں

سوھنی دھرتی الله رکھے قدم قدم آباد تجھے
تیرا ہر اک زرہ ہم کو اپنی جان سے پیارا
تیرے دم سے شان ہماری تجھ سے ہے نام ہمارا
جب تک ہے یہ دنیا باقی ہم دیکھیں آزاد تجھے

لیکن! آج سے کچھ عرصہ پہلے ایسا ہرگز نہیں تھا کراچی سے لے کر خیبر تک دہشت گردی کا راج تھا پاکستان کا کوئی بھی علاقہ دہشت گردوں کی پہنچ سے دور نہیں تھا دہشت گرد جب چاہتے جہاں چاہتے خودکش دھماکہ کر دیتے تھے جہاں پہ چاہتے اپنے آپ کو دھماکہ سے اڑا لیتے تھے پاکستان کا ہر علاقہ اور ہر ادارہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہا تھا پاکستان کہ شہری گھروں سے نکلنے پہ گھبراتے تھےپھر پاکستان کی پوری عوام پاکستان کی پاک فوج کی طرف دیکھنے لگی
 



سوھنی دھرتی کے رکھوالے
یہ پیارے خاکی وردیوں والے

پھر فوج نے آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا اور پوری قوم فوج کے پیچھے کھڑے ہو گیی آپریشن ضربِ عضب پہ پاکستان کی بیشمار قربانیاں دی آپریشن ضربِ عضب انتہائی مشکل ترین جنگ تھی دہشت گرد پہاڑوں پہ اپنے مضبوط ٹھکانوں پہ موجود تھے دہشت گردوں کے وہاں سے لڑنا بہت آسان تھا اس آپریشن میں پاک فوج کے جوانوں نے ہزاروں قربانیاں دی بہت سے فوجی جوان زخمی ہو کر اپنی باقی کی زندگی اپاہج بن کر گزار رہے ہیں اس آپریشن میں فوج نے بہت حد قبیلے علاقے کلئیر کروا لیے تھے ہزاروں مارے گیے اور جو بچ گیے وہ یا تو افغانستان بھاگ گیے یا پھر ڈر کر پاکستان میں ہی چھپ پھر پاک فوج نے آپریشن رادلفساد کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان کے اندر کو دہشت تھے ان کا خاتمہ کرنا تھا ان آپریشنز میں پاک فوج جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ امریکا اور اس کے پچاس سے زائد ممالک پہ مشتمل اتحادی بھی حاصل نہیں کر سکے ہیں

لگانے جو آگ آے تھے آشیانے کو
وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا دیے تم نے

آج پاکستان خوشحال ہے پاکستان کے بچے آزادی سے اپنی تعلیم حاصل کرتے ہیں میدانوں میں کھیلتیں ہیں گلیاں دوبارہ سے روشن ہو چکی ہیں ہر طرف امن و اشتگی کا دور ہےآج جو خوشحالی ہے جو سکون ہے اس کے پیچھے وردی ہے آج ہم پاکستان میں پر امن اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں اس کے پیچھے وردی ہے پاکستان کی گلیاں آباد ہے تو اس کے پیچھے بھی وردی ہے پاکستان میں مذہبی آزادی ہے تو اس کے پیچھے بھی وردی ہے پاکستان سے بم دھماکہ ختم چکے ہیں تو اس کے پیچھے بھی وردی ہے اس لئے پاکستان میں جو سکون ہے اس کے پیچھے وردی ہے

یہ جو سوھنی دھرتی ہے
اس کے پیچھے وردی ہے