آئی ایس ایس اور ہم

پاکستان کے تمام دشمن ممالک ٢٠٣٠ سے پہلے پاکستان کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور امریکہ کی ١٨ خفیہ ایجنسیاں جو پاکستان کے خلاف برسر پیکار ہیں کا کہنا ہے اگر پاکستان کو ٢٠٣٠ تک ختم نہ کیا گیا تو پاکستان سپر پاور بن سکتا ہے اور پھر دنیا پر پاکستان کی حکمرانی ہو گی اور اسلام کا بول بالا ہو گا- دنیا بھر کی ٤٩ سے زیادہ خفیہ ایجنسیاں ١ ایجنڈا پہ متفق ہیں کہ پاکستان کو ختم کرنا ہے اور وہ اپنے ناپاک مقصد کے لیے پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں اور ان دنیا بھر کی تمام ایجنسیاں کا مقابلہ اکیلے کرنے کے لئے صرف آئی ایس آئی موجود ہے آئی ایس آئی پاکستان کے دفاع کی آخری لائن ہے آئی ایس آئی ان تمام دشمنوں کے خلاف اکیلی بر سر پیکار ہے 

اور ہم پاکستانی بے حس لوگ جب بھی کبھی منہ کھولا آئی ایس آئی اور پاک فوج کے خلاف بھونکنا شروع کر دیا ہم نا جانے کیوں اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مرنے پہ تلے ہوئے ہیں اور بھونکنے سے پہلے ذرا بھی شرم محسوس نہیں کرتے ہیں 

ذرا سوچئے! اگر پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اس ملک کی سرحدوں سے ہٹا دو تو لوگ اور سیاست دان پاک فوج کو خلائی مخلوق کہتے ہیں یہ لوگ پاکستان کی ١٠ منٹ بھی حفاظت نہیں کر سکتے ہیں اور پھر پاکستان کا حال عراق شام افغانستان مصر لیبیا جیسا ہونے میں ذرا بھی وقت نہیں لگے گا 

پاک فوج اور آئی ایس آئی پاکستان کے الله کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے یہ فوج الله پاک کا اس ملک پر سب سے بڑا انعام ہے اس انعام کی قدر کیجیے پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف بولنے کی بجایے پاک فوج اور آئی ایس آئی کا بازو بن جائیں اور پیارے وطن پاکستان کو دنیا کا سپر پاور ملک بنا دیں تاکہ جس کی ہاں اور نا میں دنیا کے تمام فیصلے ہوا کریں