آئی ایس آئی آخری دفاعی لائن مگر کیسے؟

لوگ سمجھتے ہيں سيکرٹ ايجنٹس بڑے ٹھاٹ سے رہنے والے لوگ ہوتے ہيں تھوڑي سي دير کے ليے تصور کريں محض فرض کي ادائيگي کے جرم ميں کسي کے سارے ناخن پلاس سے کھينچ ليے جاتے ہيں کسي کے دانت اکھاڑے جاتے ہيں کسي کو بجلي کے جھٹکے ديے جاتے ہيں کسي کي شلوار کے پائنچے باندھ کر چوہے چھوڑے جاتے ہيں، کسي کو برف کي سلوں پر گھنٹوں لٹايا جاتا ہے تو کسے کے پيروں کے تلوے ھيٹر سے داغ ديے جاتے ہيں کيسا محسوس ہوا سوچ کر؟

اس زمين کے سينکڑوں بيٹے اس اذيت سے گزر کر شہيد ہو چکے ہيں کس ليے؟ محض ہمارے ليے آپ کو پتہ ہے بيرونِ ملک لانچنگ سے قبل اس ملک کے ايجنٹس کو سائنائيڈ زہر کا ايک کيپسول بھي ديا جاتا ہے اور زہر دينے والا کوئي اور نہيں ہوتا وہ سينيئر افسر ہوتا ہے جو اس ايجنٹ کو اپنے بچوں سے بڑھ کر چاہتا ہے اور تربيت کرتا ہے پرآخري وقت يہ تاکيد کرتا ہے کہ بيٹے اگر پکڑے گئے تو دشمنوں کے ہاتھ آنے سے پہلے يہ زہر استعمال کر لينا ہماري زندگي ہمارے ملک سے اہم نہيں ہے تصور کريں کوئي اپنے بيٹے کو اپنے ہاتھوں سے زہر کھانے کا کہہ سکتا ہے ؟ مگر يہ لوگ کہتے ہيں کس ليے؟ محض ہمارے ليے
دورانِ ڈيوٹي شہادت پانے والوں کو بڑے اعزاز سے دفنايا جاتا ہے مگر يہ واحد لوگ ہيں جو گمنامي کي زندگي جي کر گمنامي ميں انتقال کر جاتے ہيں ان لوگوں کا جذبہ کيا ہوگا جن کي لاشيں لينے بھي محکمے کي گاڑياں اور لوگ نہيں جاتے بلکہ ايدھي فاؤنڈيشن کي گاڑيوں ميں ان کي تڑي مڑي لاشيں واپس آتي ہيں اور بنا شور شرابہ کيے ان کو دفن کيا جاتا ہے کيا يہ آسان ہوتا ہے کہ اپنے کوليگ کي لاش وصول کرنے بھي کوئي خود نہ جا سکے؟

ان کے بچے بھي ہوتے ہيں اور گھر والياں بھي ماں باپ بھي ايسا آج تک نہيں ہوا کہ مشن پہ جانے سے قبل کسي ايجنٹ نے اپنے مشن سے متعلق بتايا ہو شہادت کي صورت ميں بعض دفعہ گھر والوں کو کئي کئي سال علم نہيں ہوتا کہ ہمارا بھائي بيٹا يا باپ شہيد ہو چکا ہے يہ لوگ کس ليے کرتے ہين يہ سب؟ ہمارے ليے محض ہمارے ليے يہي وجہ ہے کہ ہم بنا ان کو ديکھے، بنا ان کو ملے ساري زندگي محض سيکرٹ ايجنٹس کے خيال سے محبت کرتے ہيں وہ بھي تو بنا ہميں ديکھے بنا ہميں ملے ہمارے ليے جان ديتے ہيں تو ہم بھي بنا انہيں ملے اور بنا انہيں ديکھے کيوں نہ ان پہ جان دينے کي سوچ اپنائيں اور ہاں کسي سيکرٹ ايجنٹ کي زندگي اس سے کہيں زيادہ تلخ اور سخت ہوتي ہے جتنا آپ آساني کا گمان کرتے ہيں

اسی لیے آئی ایس آئی پاکستان کی آخری دفاعی لائن ہے یہ دشمنوں کو ان کے گھر میں گھس کر مارتی ہے پاکستان آج آزاد ہے تو اس میں آئی ایس آئی کا بنیادی کردار ہے الله پاک ہمارے ان محافظوں کی حفاظت فرماۓ
 پاکستان زندہ باد  آئی ایس آئی پائندہ باد