شارجہ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

شارجہ.....پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شارجہ میں شروع ہورہا ہے، پاکستانی شاہینوں نے سیریز جیتنے کے لیے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔پاکستانی ٹیم ٹیسٹ جیتنے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے بھرپور پریکٹس کی ہے جبکہ فاسٹ بولر احسان عادل ان فٹ ہوگئےہیں۔ شارجہ میں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے لیے کھلاڑی پوری کوشش کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎