پاکستان تحریک انصاف کے 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف،جعلی اکاونٹس کی صورت میں پی ٹی آئی کو کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے؟ جانیے

 پاکستان تحریک انصاف کے 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکشن کمشین آف پاکستان میں ایک رپورٹ جمع کروائی جس میں انکشاف کیا گیا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس استعمال کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ملک کے مختلف شہروں میں کل 26 بینک اکاؤنٹس ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی معلومات میں صرف 8 کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے دیگر 18بینک اکاؤنٹس جعلی یا غیر قانونی اکاؤنٹس کے زمرے میں آتے ہیں کیوں کہ حکومتی جماعت نے ان اکاؤنٹس کو قانون کے تحت الیکشن کمشین آف پاکستان میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی گئی اسٹیٹ بینک کی جانب سے سالانہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صداقت اور درستگی کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا ۔

یہ سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ہر سیاسی جماعت کے سربراہ کے لیے قانونی طور پر لازمی ہوتا ہے۔لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں خفیہ اکاؤںٹس کے انکشاف کے بعد حکومتی جماعت کے لیے قانونی مسائل بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداران ان اکاؤنٹس کے مرکزی یا شریک دستخط کنندہ بھی ہیں۔

 ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد حکومتی جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎