سندھ میں سی این جی اسٹیشنز صبح 8بجے کھل جائینگے

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8بجے کھل جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا جوآج صبح 8بجے کھل جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎