سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز صبح8 بجے کھل جائیں گے

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8بجے کھل جائیں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت منگل کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا جو صبح 8بجے کھل جائیں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎