پاکستانوں کے لیےائیرپورٹ پر30 دن کا مفت ویزا، وہ بھی کس ملک میں؟ زبردست خبرآگئی

میڈیا کے مطابق قطر نے پاکستانیوں کے لیے فری ویزا انٹری کی خوشخبری سنا دی۔


سیر و سیاحت کے لیے قطر جانے والے پاکستانیوں کو قطر ائیرپورٹ پہنچنے پر 30دن کا ویزا دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی شہریوں کو قطر ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے پر 30 دن کا مفت سیر و سیاحت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔

ہر پاکستانی شہری سیر وسیاست کے ویزا کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔

تاہم اس کے لیے شرط یہ ہے کہ اس کے پاس مبلغ 5000 ریال رقم یا اتنی ہی مالیت کا کریڈٹ کارڈ اور واپسی کا کنفرم ٹکٹ موجود ہو۔

واضح رہے اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویزا میں مزید 30دین کے لیے توسیع بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ویزا سینٹر کھولنے کا مقصد پاکستان کے ہنر مند افراد کو قطر میں روزگار فراہم کرنا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎