آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

پرتھ....... آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل سے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ، پرتھ میں شروع ہو گا۔ کینگروز کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے کیویز کو پہلے ٹیسٹ میں 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد کینگروز کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب شکست کے باوجود کیویز کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ کرکٹ ماہرین نے دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی اور فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎