تحریک طالبان افغانستان کا قطر میں سیاسی دفتر دوبارہ فعال

قطر.......تحریک طالبان افغانستا ن نے قطر سیاسی دفتر دوبارہ فعال کردیا۔ ملا شیر محمد عباس ستانکزئی کو قطر سیاسی دفتر کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ افغان طالبان ترجمان کے مطابق طالبان سربراہ ملا محمد اختر منصور کے زیر صدارت شوریٰ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قطر سیاسی دفتر کےلئے ملا شیر محمد عباس ستانکزئی کو قطر سیاسی دفتر کا سربراہ اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب مقررکیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قطر سیاسی دفتر طالبان کسی بھی فریق کے ساتھ مصالحتی عمل کےلئے خود مختار ہوگا۔ ملا محمد عمر کے انتقال کے بعد قطر سیاسی دفتر کے سربراہ سید طیب آغا مستعفی ہو گئے اورقطر سیاسی دفتر غیر فعال اورمذکراتی عمل معطل ہوگیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎