لندن میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اہم حکومتی شخصیات کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم اپنے طبی معائنے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل لندن: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی حکومتی شخصیات کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنی ہارٹ سرجری کے بعد تیزی سے روبصحت ہیں اور وہیں سے حکومتی امور نمٹانے لگے ہیں جب کہ ان کی ہدایت پر اہم حکومتی شخصیات برطانیہ پہنچ گئیں جہاں آج وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراطلاعات پرویزرشید، معاون خصوصی طارق فاطمی، اور سیکریٹری فواد حسن فواد لندن پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اہم حکومتی معاملات پر پرویزرشید کو خصوصی ہدایات دیں گے جس کے بعد وزیراطلاعات پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ لندن میں قیام کے دوران معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم نوازشریف کو موجودہ علاقائی صورتحال، خصوصاً پاک افغان سرحدی تنازع پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چند روزمیں دوبارہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎