وزیراعظم اہم اجلاس کیلئے آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نوازشریف آج کراچی پہنچ رہے ہیں۔ بدلتی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گےاور امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ کراچی ملکی سیاست کا مرکز بن گیا، چیئرمین پاکستان تحریک انساف عمران خان کے بعد آج وزیراعظم نواز شریف بھی کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کے ایک روزہ دورہ کراچی کا ٹاپ ایجنڈہ شہر کی بدلتی سیاسی اورامن وامان کی صورتحال ہے۔ گورنر ہاؤس میں میاں نواز شریف خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ سکیورٹی اداروں کے حکام کے ساتھ میٹنگ میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ بھی کریں گے، مختلف سیاسی اورتاجر رہنماؤں سے ملاقات بھی دورے کے شیڈول میں شامل ہے۔ سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎