کراچی: کورنگی میں رینجرز کی کارروائی، 3مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ 3 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ کورنگی نمبر ڈھائی میں رینجرز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ رینجرز کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎