پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد…پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیاہے ، جبکہ ایک دوسرے کے قیدیوں کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کیں، جبکہ بھارت کی طرف سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھارتی جوہری تنصیبات کی فہرستیں فراہم کی گئیں۔ 1998 میں ہونے والے معاہدے کے تحت دونوں ملک فہرستوں کے سالانہ تبادلے کے پابند ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے قیدیوں کی معلومات کا بھی تبادلہ کیا ہے جن کے مطابق بھارت میں قید پاکستانیوں کی کل تعداد 396 ہے، ان میں 257 عام شہری اور 139 ماہی گیر ہیں۔جکبہ پاکستان میں کل281 بھارتی قید ہیں، جن میں 232 ماہی گیراور 49 عام شہری ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق 2008 کے معاہدے کے مطابق ہر سال یکم جنوری کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎