زیورخ؛مسجد میں فائرنگ سے 3 نمازی زخمی

زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے شہرزیورخ کی مسجد میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ کردی جس سے تین نمازی زخمی ہوگئے۔ زیورخ ٹرین اسٹیشن کے قریب مسجد میں لوگ نماز ادا کررہے تھے کہ اس دوران ایک شخص مسجد میں جا گھسا اور فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ سے تین نمازی زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعے پرتبصرے سے گریز کیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اور کی عمرلگ بھگ تیس سال تھی اور سیاہ لباس اورکیپ پہنے ہوئے تھا۔ سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎