شام،مسجد پر بمباری،بیالیس نمازی شہید،درجنوں زخمی

حلب : شام کے شہر حلب کے قریب فضائی بمباری میں مسجد اور بیالیس نمازی شہید ہوگئے، جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ شام کے شورش زدہ شہر حلب کے قریب ال جن میں جنگی طیاروں نے مسجد کو نشانہ بنایا۔ بمباری میں بیالیس نمازی شہید اورمتعدد زخمی ہوئے۔ حملے کے وقت مسجد نمازیوں سے کچھا کھچ بھری ہوئی تھی اور شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔ امریکا نے ہلاکت خیز فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسجد کو نہیں بلکہ ایک عمارت کو نشانہ بنایا، جس میں کالعدم تنظیم القاعدہ کا اہم اجلاس جاری تھا۔ حلب کے قریب اڈلب شہر حالیہ دنوں میں شامی واتحادی فوجوں، امریکا اور متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی میں خاص نشانے پر رہا ہے۔ سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎