بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 265 رنز تک محدود کردیا

کارڈف: چیمپیئنز ٹرافی کے نویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیتنے کےلئے 266 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سوفیا گارڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور روس ٹیلر نے نصف سنچریاں بنائیں۔ ولیمسن 57 اور ٹیلر 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بقیہ کھلاڑیوں میں گپٹل 33، رونچی 16، بروم 36، جیمی نیشم 23، اینڈرسن صفر، اور ایڈم ملنے 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ سینٹنر 14 اور ٹم ساوتھی 10 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ بنگلہ دیش کے مصدق حسین نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ تسکین احمد دو، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎