پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 4۔0 کی برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 173 رنز کا ہدف 39 ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک اور بابر اعظم نے شاندار پارٹنرشپ جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی۔ دونوں بلے باز 69 رنز اسکور کرکے ناٹ آوٹ رہے۔ چوتھا ون ڈے؛ سری لنکن ٹیم پاکستان کیخلاف 173 رنز پر ڈھیر تیسرے میچ میں ڈبیو کرنے والے امام الحق صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ فخر زمان 17 اور محمد حفیظ 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ بابر اعظم کو اچھی بلے بازی کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 23 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎