سری لنکا کے بعد کون سی انٹرنیشنل ٹیم پاکستان آرہی ہے؟

لاہور: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے بڑی خبرسامنے آ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے پلان بنا لیا۔ سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان بھی یقینی ہوگیا ہے۔ نومبر کے تیسرے ہفتے میں کیرئبین الیون جبکہ مارچ کے بعد جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کو پاکستان لانے کا پروگرام بنالیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبرمیں جبکہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو پاکستان سپر لیگ کے بعد پاکستان لانے کا پروگرام ہے۔ اس حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ سے مذاکرات جاری ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے مطابق بنگلہ دیش سے ابتدائی بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور ٹیم پاکستان آنے کے لئے تیار ہے۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کو حتمی سیکورٹی پلان بھیجا جائے گا۔ بہت جلد بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا سیکورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا۔سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎