امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی؛17 افراد ہلاک

امریکا میں برفانی طوفان کو بومب سائیکلون کا نام دے دیا گیا۔ مختلف حادثات میں ہلاکتیں سترہ ہوگئیں ۔ یورپ میں سمندری طوفان ایلے نورنے تباہی مچادی ۔ کئی ریاستیں برف تلے چھپ گئیں۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ جبکہ ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ امریکا میں برفانی طوفان بم سائیکلون کے نام سے منسوب کردیا گیا۔ امریکا کی شمال مشرقی اور جنوب مشرقی ریاستیں برف سے ڈھک گئیں ۔ فلوریڈا،جارجیا، ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ٹیکساس اور نیو انگلینڈ میں شدید سردی سے کئی افراد جان سے گئے۔ امریکا میں شدید برف باری کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔E;فلوریڈا میں ایک شخص اپنا سوئمنگ پول جما دیکھ کر حیران ہوگیا ۔۔ اُدھر یورپ میں طوفان ایلے نورنے معمولات زندگی درہم برہم کردیے۔نیدرلینڈ اور اسپین میں بجلی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ سمندری طوفان کے باعث ایمسٹرڈیم کے ائرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں ۔ پیرس میں ایک سو سینتالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلی جس کے باعث مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ ایفل ٹاور بھی بند کردیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ میں چودہ ہزار مکانات بجلی سے محروم ہو گئے۔ برطانیہ ،جرمنی اور آسٹریا میں بھی طوفان سے مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔ سماء



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎

مقبول ٹیگ‎‎‎