شیخ رشید نے مریم نواز کو وارننگ دے دی

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید کو سپریم کورٹ نے اہل قرار دیا تھا۔اسی متعلق جب سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے رائے لی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی نا اہلی کیس سے متعلق فیصلے کا علم تو پورے پاکستان کو تھا۔مریم نواز کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچوں پر کبھی تبصرہ نہیں کرتا لیکن میں مریم نواز سے درخواست کرتا ہوں کہ میں چوہدری نثار نہیں ہوں کہ سوچتا رہوں کہ مجھےبولنا چاہئیے یا نہیں بولنا چاہییے۔


اور نہ ہی میں چوہدری نثار علی خان کی طرح تین سال انتظار کرنے والا شخص ہوں۔میں مریم نواز کو وارننگ دیتا ہوں کہ میں میں تو تین منٹ میں ایسا پوسٹ مارٹم کروں گا کہ آپ سیاست سے بھاگ جائیں گی۔

تو میں مریم نواز کو آخری وارننگ دیتا ہوں کہ میرا نام نواز شریف نہیں شیخ رشید ہے۔میں مفاہمت کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔میں ن لیگ کے لیے سیاسی موت ثابت ہوں گا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎