آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ترجیحات میں شامل ہے، اسد عمر

عمران خان کے نامزد وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ترجیحات میں شامل ہے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تمام آپشنز استعمال کئے جائیں گے، دوست ممالک اور بیرون ملک پاکستانیوں سے بھی مدد لیں گے۔


سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ترجیحات ہوسکتی ہیں لیکن معیشت کی بہتری کیلئے تمام آپشنز کھلے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی مدد لیں گے، وہ پیسہ تیار رکھیں، منافع بخش پیکیج دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا ڈٹ کر سامنا کریں گے، دوست ممالک سے بھی تعاون لیں گے، آئی ایم ایف سمیت کسی آپشن سے انکار نہیں، حالات خراب کہہ کر دامن نہیں چھڑاسکتے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎