صدرٹرمپ کی دنیا کو دھمکیاں

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست۔2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کاروبار کرنے پر دنیا بھر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر سب سے زیادہ سخت پابندیاں لگائی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، یہ اب تک کی سب سے سخت پابندیاں ہیں اور نومبر میں یہ دوسری سطح تک پہنچ جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردی گئیں تھیں، جس کے بعد تہران میں غصے اور خوف کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔ان پابندیوں کے چند گھنٹے بعد جرمن کارمیکر دیاملر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایران کے ساتھ اپنی کاروباری سرگرمیاں روک دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو ایران کے ساتھ کاروبارہ کرے گا وہ امریکا کے ساتھ اپنا کاروبار جاری نہیں رکھ سکے گا، میں دنیا سے سوائے امن کے علاوہ کچھ نہیں مانگ رہا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎