پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطوں کا انکشاف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ صدر کا عہدہ بہت اہم ہے ، کیونکہ صدر پر کوئی کیس نہیں ہوتا۔ صدر کو اور صوبے کے گورنر کو کیسز سے استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے دنوں میں کرپشن ، منی لانڈرنگ اور دیگر کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کیسز کی کارروائیوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئے گی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رابطے یک طرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ ہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مختلف معاملات پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے اور ان کے بیک ڈور رابطے ہو رہے ہیں۔

جتنی دلچسپی پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دکھائی جا رہی ہے اتنی ہی دلچسپی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی دکھائی جا رہی ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎