تین بار گنتی سے بھی آپ جیت نہیں سکے ہم کیسے جتوائیں خواجہ سعد رفیق نے میں نہ مانوں کی رٹ لگا لی۔

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ این اے 131 میں تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے‘ اب نتیجہ قبول کرلینا چاہئے۔ 3 بار گنتی کروائی ہے آپ نہیں جیت رہیں تو کیا کریں۔

<iframe title="3rd party ad content" name="google_ads_iframe_/21678054/urdupoint_outstream_0" width="1" height="1" scrolling="no" frameborder="0" srcdoc=""></iframe> اپنی بار خواجہ صاحب 4 سالوں میں گنتی نہیں کروا سکیں اب تو 48 گھنٹوں میں گنتی ہورہی ہے اب نتیجہ مان لینا چاہیے۔
بدھ کو تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تین بار گنتی کے بعد بھی سعد رفیق ناکام ہوئے۔ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہسعد رفیق کو اب یہ نتیجہ قبول کرلینا چاہئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 131 لاہورمیں دوبارہ گنتی رکوانے کے لئے عمران خان کی درخواست منظور کرلی تھی۔ 

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎