اڈیالہ جیل سے بری خبر آ گئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اگست 2018ء) اڈیالہ جیل میں قید کیپٹن (ر) صفدر کی طبعیت بگڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے معدے میں تکیف ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر کو جیل اسپتال میں ہی ڈرپ لگائی گئی ہے۔۔جیل ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو آج شام جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

یاد رہے کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ مریم نواز اور نواز شریف کو احتساب عدالت کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی گئی ہے اور دوںو باپ بیٹی اڈیالہ جیل میں سزا بگھت رہے ہیں۔ کچھ روز قبل نواز شریف سے متعلق این آر او کی خبریں بھی گردش کرتی رہی۔جس کے بعد نواز شریف نے پمز اسپتال سے فورا اڈیالہ جیل منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

۔۔نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے مطابق انہیں اپنے فیصلے پر کسی قسم کا کوئی پچھتوا نہیں ہیں۔اور وہ اپنی سزا کو مکمل کریں گے۔اس کے ساتھ ساتھ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی اڈیالہ جیل میں سزا بگھت رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر سے متعلق یہ بھی خبر سامنے آئی تھی کہ ۔۔جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کئی نئے دوست بنا لیے ہیں ،۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎