پاکستان کوپلیدستان کہنے والوں کی اولادیں جشن آزادی نہ منانے کا اعلان کررہی ہیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے قائد امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی اپیل پر تحریک لبیک کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ڈاکوؤں کے تعاقب کا آغاز داتا دربار لاہور سے ہوچکا ہے 12اگست کو حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد محمد عربی کے نظام کو تخت پر لانے کے سفر کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف سوک سینٹر سے نورانی چورنگی نمائش تک فقید المثال احتجاجی مارچ اقتدار کے بھوکے سیاست دانوں کی نیند اڑا دے گا.



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎