معروف مذہبی سکالر کے بھی لندن میں فلیٹس نکل آئے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے.

معروف مذہبی سکالر اور دعوت اسلامی کے سربراہ الیاس قادری کے بھی لندن میں فلیٹس کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔الیاس قادری کے لندن فلیٹس کا دعویٰ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ چاچا عبدالشکور نے کیا ہے۔

چاچا عبدالشکور نے اپنے ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دعوت اسلامی کے سربراہ الیاس قادری کے لندن میں فلیٹس کی مالیت ایک اعشاریہ 2 ملین پاﺅنڈز ہے۔ ان فلیٹس سے متعلق تصدیق شدہ دستاویزی ثبوت متعلقہ اداروں کو فراہم کردیے گئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں اداروں نے ابتدائی پوچھ گچھ بھی کرلی ہے۔

چاچا عبدالشکور نے دعویٰ کیا کہ جس وقت الیاس قادری سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس اتنے مہنگے فلیٹس خریدنے کے لیے رقم کہاں سے آئی تو انہوں نے کہا کہ انہیں یہ فلیٹس ایک عربی نے تحفے میں دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے فلیٹس کا ایڈریس بھی بتایا اور کہا کہ الیاس قادری کے فلیٹس لندن کے معروف ایجویر روڈ پر واقع ہیں جن کا نمبر این آر 96 ہے۔

عبدالشکور نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وہ بہت جلد تحریک منہاج القران اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی بھی لندن میں پراپرٹی کی تفصیلات سامنے لانے والے ہیں۔ ’ کینیڈا کے ایک آفیشل کی جانب سے دستاویزات آنے والی ہیں جن میں طاہر القادری کی لندن میں پراپرٹی کی تفصیلات کا تذکرہ ہوگا‘۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎