تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک سامنے آگیا.

پشاور(ممتاز بنگش)بنوں سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد کو وزیر نہ لینے پر تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک سامنے آگیا ،شاہ محمد کے مطابق انکی وزارت کی راہ میں پی ٹی آئی کے اندر گروپ کے ایک سربراہ حائل ہیں جنہوں نے انکے وزیر بننے کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ قیادت کو انکو وزیر بنانے سے باقاعدہ روک بھی دیا تھا ،شاہ محمد نے دیگر ہم خیال اور ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کو ساتھ ملا لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق تین ایم پی ایز اور ایک ایم این اے پر مشتمل اس گروپ کا دعویٰ ہے کہ انکے پاس 11ارکان اسمبلی موجود ہیں جبکہ متعدد ارکان قومی اسمبلی نے بھی انہیں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎