انتہا پسندی بھی شرما جائے بھارتی فلم میں کون سی مشہور عمارت کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر بتا دیا گیا؟

لاہور (ویب ڈیسک )بھارت میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا بہت چرچہ ہے جس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ بھارت کی اکثر فلموں میں آئی ایس آئی کا ذکر ضرور کیا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ تو حد ہی پار کر دی گئی اور بھارتیوں نے وہ کام کر دکھایا کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔بھارت کی فلم میں آئی ایس آئی کا ذکر کرتے ہوئے لاہور میں تعمیر ارفع کریم ٹاور کو آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر قرار دیدیا گیا جس کا انکشاف ڈاکٹر عمر سیف نے کیا جنہوں نے پاکستان میں آئی ٹی کی دنیا میں خوب محنت کی اور ارفع کریم ٹاور کی شہرت کی ایک وجہ بھی بنے۔ڈاکٹر عمر سیف کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور پاکستانیوں کی جانب سے خوب دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔محمد ارشد مختار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”تو ارفع کریم سبافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک میں آئی ایس آئی کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔۔۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا، ہنسی سے میرے پیٹ میں بل پڑ رہے ہیں“(ع،ع) 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎