پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک اور بڑا جھٹکا - پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف حراست میں

لاہور نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو حراست میں لےلیا ہے۔


لاہور میں صاف پانی کیس میں نیب نے شہباز شریف کو حراست میں لے لیا ہے۔ شہباز شریف بیان ریکارڈ کرانے نیب گئے تھے۔ شہبازشریف پرغیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ شہباز شریف اپنے جوابات سے نیب کو مطمئن نہ کرسکے۔ شہباز شریف کی باقاعدہ گرفتاری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے اجازت لی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں طلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب پنجاب نے شہباز شریف کو 20 اگست کی صبح 11 بجے آشیانہ اقبال ہاسنگ اسکیم میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

اس کے علاوہ نیب 56 کمپنیز کرپشن کیس میں کروڑوں روپے کی کرپشن پر پہلے ہی تحقیقات کر رہا ہے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎