ہولناک سمندری طوفان'مائیکل' نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچا دی

لاہور: (ویب ڈیسک) سو سال بعد آنے والے خطرناک سمندری طوفان مائیکل نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد ریاست جارجیا کا رخ کر لیا۔ طوفان سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

خوفناک سمندری طوفان مائیکل نے امریکی ریاست فلوریڈا سے جارجیا کا رخ کر لیا، طوفان کے پیش نظر ریاست جارجیا میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فلوریڈا میں کییٹگری فور کے سمندری طوفان مائیکل کی وجہ سے 14فٹ بلند سمندری لہروں نے تباہی مچا دیکئی گھروں اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ [ تیز ہواؤں نے ہر چیز کو اڑا کر رکھ دیا۔ کئی علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب آ گیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے وہ طوفان کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں، جلد تاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎