حکومت نے اپوزیشن اتحاد کے جواب میں حکمت عملی تیار کر لی

اسلام آباد (نیوز لنک ۔26 اکتوبر 2018ء) : اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو متزلزل کرنے اور گرانے کے لیے سازشوں کا آغاز کر رکھا ہے لیکن اب حکومت نے بھی اپوزیشن کے لیے جوابی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک طرف اپوزیشن کی کرپشن کو سامنے لانے اور دوسری طرف متحدہ اپوزیشن کے مقابلے میں ایوانوں کے اندر اپنی تعداد بڑھانے پر کام شروع کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں عددی تعداد میں اضافہ کرنا اور کس طرح اپوزیشن کے اندر گروپنگ پیدا کرنی ہے ، اس پر بھی حکومتی تھنک ٹینک نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاق اور صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے اندر موجود ارکان اسمبلیکے ایک بڑے گروپ ، جو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ رابطوں میں تھے اور کُھل کر سامنے آ نے کے لیے تیار تھے ، ان گروپس سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں اور پاکستان تحریک انصاف کے اتحادیوں نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔




آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎