'مشن پرواز' پر نکلے فخر عالم روسی ایئرپورٹ پر گرفتار

ماسکو:'پوری دنیا کا چکر لگانے کی غرض سے " مشن پرواز " پر گۓ پاکستانی فخرعالم کو روس میں زیر حراست میں لے لیا گیا ہے ایسا ان کے ساتھ ویزا کی مدت ختم ہونے کی بنا پر ہوا.

ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں اس حوالے سے آگاہ کیا۔

فیصل قریشی کی جانب سے شیئر کیے گئے فخرعالم کے پیغام کے مطابق، 'مجھے  ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے روس کے یوزنو-ساکھالنسک (Yuzhno-Sakhalinsk) ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے، یہ لوگ مجھے واپس جاپان جانے پر مجبور کر رہے ہیں۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎