تبلیغ اسلام کی فکر کے لیے عالمی اجتماع۔۔۔!

دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لئے عالم اسلام کے مسلمانوں کا سالانہ اجتماع ہر سال رائے ونڈ میں منعقد ہوتا ہے ۔ بلاشبہ حج کے بعد یہ عالم اسلام کا دوسرا بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں فرزندان اسلام ذہن میں تبلیغ اسلام کی فکرلیے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے شہروں ، قصبوں، دیہاتوں اور بیابانوں سے شرکت کرتے ہیں۔

ہر سال عوام کے بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ اس سال 2 حصوں کا اجتماع (جس میں کوئٹہ ، لاہور ، پشاور ، ملتان کے حلقے شامل ہیں) پہلے مرحلے میں ہوگا جو کہ جمعہ 2 نومبر سے شروع ہوگا اور4 نومبر کی صبح پہلے مرحلے کی اختتامی و اجتماعی دعا ہوگی۔ اور باقی 2 حصوں کا اجتماع ( جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد ، کراچی، سوات کے حلقے شامل ہیں) جمعہ 9 نومبر سے شروع ہوگا اور دوسرے مرحلے کی اختتامی و اجتماعی دعا اتوار11 نومبر کی صبح ہوگی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎