سموگ کیسے اور کیوں پیدا ہوتی ہے

سموگ کی آمد آمد ہے۔ یہ سموگ کہاں سے اٹھ رہا ہے ۔ تاہم ہماری یہ مشکل ناسا نے آسان کر د ی ہے ، ناسا کی جانب سے خلا میں لی گئی تصویر میں واضح انداز میں نشاندہی کی ہے کہ کہ سموگ کون کون سے علاقوں سے اٹھ رہی ہے ۔


کسان اپنی فصلوں کو کاٹنے کے بعد اپنی فصلوں کو آ گ لگا دیتے ہیں جس سے دھویں کے بادل اٹھتے ہیں ۔ یہ علاقے ہماری مشرقی سرحد کے ساتھ ساتھ واقع بھارتی پنجاب کے ہیں حالانکہ ہمسایہ ملک کی حکومت نے آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والے اس اقدام پر پابندی لگا رکھی ہے ۔

وطن عزیز میں بھی آلودگی بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے پنجاب صوبہ کی حکومت نے فصلوں کی باقیات اور کوڑے کر کٹ کو آگ لگانے پر پابندی لگانے سمیت اس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں تاکہ آلودگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎