کیا اعظم سواتی برطرف ہو جائیں گے

نون لیگ اعظم سواتی کو بر طرف کرنے کے لیے حرکت میں آگئی ہے.پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اعظم سواتی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔جس میں انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا کہا گیا ہے۔قراردادمیں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعظم سواتی اور ان کے غنڈوں کا کچی بستی کے مکینوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔


جب کہ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اعظم سواتی کے بیٹے اور مقامی افراد کے درمیان تنازع حل نہیں ہوسکا، متاثرہ خاندان نے صلح سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان نے کہا کہ ہم نے اعظم سواتی سے صلح کی ہے نہ کریں گے۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎