پرویز رشید نے مریم نواز کے چپ رہنے کی وجہ بتادی

ن لیگ کےرہنما پرویزرشید نے نوازشریف اور مریم نوازکی خاموشی کی وجہ بتا دی۔


لاہور میں نمائندہ سماء نعیم اشرف بٹ سے خصوصی انٹرویو میں پرویز رشید نے بتایا کہ مریم نواز کی ٹوئٹ کوشعلے کی طرح لیا جاتا ہے۔ جب حکومت خود اپنا بیڑاغرق کرلے گی تو پھر ہم بولیں گے۔ نوازشریف،مریم کی خاموشی حکمت عملی کے تحت ہے۔

انھوں نے کہا کہ رکاوٹیں عمران خان کے راستے میں بھی آئیں گی۔ این آراو سے متعلق سوال پربتایا کہ ساری سزا بھگتنے کے بعد این آر او کی آفر میں کیا دلکشی باقی رہ جاتی ہے۔

پرویزرشید نے مزید کہا کہ مریم نواز کا ابھی خاموش رہنا ہی بہتر ہے،عمران خان کے وزیراطلاعات خود ہی ہمارا کام کررہے ہیں،عمران خان خود ہی شعلہ بھی ہیں اورچنگاری بھی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ غیرجمہوری قوتیں طاقتورہیں،ان کے مفادات بھی ہیں، طاقتور قوتوں کے پس پردہ لوگ جمہوریت کونقصان پہنچاتے ہیں۔ بخاراترنے پرعمران خان کو بھی جمہوری قوتوں کی مدد درکار ہوگی اور پھر رکاوٹیں عمران خان کے راستے میں بھی آئیں گی۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎