حکومت نے نئے آئی جی اسلام آباد کا تقررکر دیا

وفاقی حکومت نے عامر ذوالفقار خان کوآئی جی اسلام آبادتعینات کردیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق حکومتی وزیر اعظم سواتی کیس میں آئی جی اسلام آبادجان محمد نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر حکومت نے سینئرپولیسآفیسر عامر ذوالفقار خان کو جان محمد کی جگہوآئی جی اسلام آبادپولیس تعینات کردیا ہے۔عامر ذوالفقار آئی جی موٹروےپولیس بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے وفاقی وزیر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کے معاملے پروزیراعظم نےآئی جی اسلام آبادکا تبادلہ کردیا تھا۔ جس پر سپریم کورٹ نےازخود نوٹس لیا اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق آئی جی جان محمد کے تبادلے کے احکامات معطل کردیے تھے اور ان کو کام کرنے کی ہدایت کی تھی۔


تاہم جان محمد نے عدالت سےمعذرت کرتے ہوئے مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎