آسیہ مسیح کے شوہراپنی زندگی کی بھیک مانگنے پرمجبور

سپریم کورٹ سے توہین رسالت کے جرم میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کے شوہرعاشق مسیح  نے ویڈیو پیغام کے زریعے برطانیہ،امریکہ اور کینیڈا سے پناہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے تحریک لبیک سے معاہدے کے بعد ان کے خاندان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں عاشق مسیح نے کہا ہے کہ انھیں اپنے خاندان کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ میں۔برطانیہ کے وزیراعظمسے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہماری مدد کریں اور جہاں تک ممکن ہو ہمیں آزادی دلائیں۔انھوں نےبرطانیہ کے علاوہ امریکہ اورکینیڈاسے بھی مدد مانگی ہے۔اس سے پہلے عاشق مسیح نےجرمنیکے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ آسیہ بی بی بی کی بریت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو رکوانے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدے کے بعد وہ اور ان کا خاندان خوفزدہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ آسیہ بی بی نے پہلے ہی بہت تکلیف برداشت کر چکی ہے اور 10 برس جیلمیں گزارے ہیں اور میری بیٹیاں ان کی آزادی کے لیے بے تاب ہیں تاہم  اب نظر ثانی کی اپیل ان کی مشکلات کو طول دیگی۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎