سنیٹیر فیصل جاوید کا عمران خان کو شاندارسرپرائز

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ڈنمارک، یونان اور اوسلو کا دورہ کیا اور وزیراعظم کےدستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔

فیصل جاوید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کیلئے جذبہ قابل تحسین ہے، انشااللہ اس جذبے کے ساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

دورہ یورپ میں فیصل جاوید کے ہمراہ عتیقہ اوڈھو اور شوکت یوسفزئی بھی ہیں۔

 اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سینیٹرفیصل جاوید نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔ یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎