شیریں مزاری نے اپنی حکومت پرہی تنقید کے تیربرسا دئیے

ناموس رسالت کے حوالے سے جاری رہنے دھرنے کے مذاکرات کے بعدحکومت اور تحریک لبیک کے مابین ہوئے معاہدے پر حکومتی وزیر شیریں مزاری نے اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔


حکومتی وزیر شیریں مزاری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مطمئن کرنے کی پالیسی غیر ریاستی عناصر کے لیے خطرناک پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو قانون کی عملداری کی پالیسی قائم رکھنی چاہئیے۔
انہوں نے یہ مشورہ کس کو دیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کیونکہ شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں اشاروں کناروں میں بات کی۔  



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎