عمران خان کا وطن واپسی پر بڑا قدم دو مذہبی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ کرلیا

عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی بڑا فیصلہ کر لیا ہے جس میں ن لیگ نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے.

 پنجاب میں دو مذہبی جماعتوں پر پا بند ی عا ئد کر کے انہیں کا لعد م تنظیموں کی فہرست میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑاور گھیراؤ جلاؤ کے واقعات میں ملوث 100 سے زائد افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے لئے فہرستوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے .

31 اکتوبر سے 4 نومبر کے درمیان پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدترین ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ کے واقعات کے پس منظر میں دو مذہبی تنظیموں کو کا لعد م قرار دینے کی محکمہ داخلہ کو سفارش کی جاسکتی ہے۔ اداروں نے نشا ند ہی کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کا باعث بننے والے عناصر عید میلا د النبی کے جلوسوں کو بھی اپنے سیا سی مقاصد کی تکمیل کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اس ساری صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب میں سیکورٹی پلا ن ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا محمد افضل خان نے کہا کہ حکومت تحریک لبیک کو بین کرانے کے لئے آرٹیکل 17 لائے تو مسلم لیگ ن تحریک انصاف کا ساتھ دے گی .

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎