بابراعظم کا رول ماڈل کون ہے

ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بابر ا عظم بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں.


بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی پیروی کا عزم ظاہر کیا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ویرات کوہلی کا اعتماد، بیلنس اور باولرکو پڑھ کر اس کےخلاف شاٹ کھیلنے کا انداز بہت پسند ہے، خصوصاً وہ جس اعتماد کے ساتھ کریز پر آتے ہیں وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کوہلی میں رنز کی بھوک ہے اور اگر وہ ایک میچ میں سنچری سکور کرتے ہیں تو اگلے میچ میں ایسے میدان میں اترتے ہیں جیسے انہوں نے گزشتہ اننگز میں کچھ کیا ہی نہ ہو۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎