عمران خان کا اگلا دورہ کس ملک کا ہوگا

عمران خان معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں دیکھائی دیتے ہیں جس کے لیے وہ دوست ممالک سے تعاون کی امید رکھتے ہیں حالیہ چین کے دورے کے بعدوزیراعظم عمرا ن خان آنے والے دنوں میں ملائیشیاء کا دورہ کرینگے.


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے اس دورے کے دوران سرمایہ کاری اور ایک منی پیکج طلب کرینگے،دورے کی تاریخ کی حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔

وزریراعظم عمران خان نے چین سے بھی سعودی عرب جیسے پیکج کی توقع رکھی تھی جب وہ چین کے دورے پر تھے تاہم فوری طور پر ایسا کوئی وعدہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم بیجنگ نے اپنے دوست ملک کا خیال رکھنے کا وعدہ کیا ہے ۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎