رانا ثنا الله نے قومی اسمبلی میں ایسا کیا کہا کہ ہرممبر شرم سے پانی پانی ہوگیا

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم علی سوری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں رانا ثناءاللہ خان کو اظہار خیال کا موقع ملا تو وہ حکومتی وزرا پر چڑھ دوڑے۔


رانا ثناءاللہ نے کہا ” بعض وزرا کے متعلق ریحام خان نے کہا ہے کہ یہ فل باڈی ویکس کرواتے ہیں“۔ڈپٹی سپیکر کی جانب سے بار بار رانا ثنا اللہ کو ایسے الفاظ کے استعمال سے منع کیا گیا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اپنی بات نہیں کر رہے بلکہ یہ بات تو ایک کتاب میں لکھی ہوئی ہے۔

رانا ثنا ءاللہ کے خطاب کے بعد وزیر مملکت مراد سعید نےوضاحت دیتے ہوئے کہا.

 ” جو موصوف گفتگو کر رہے تھے انہوں نے اپنے موجودہ قائد کی صاحبزادی کے بارے میں کیا کچھ کہا تھا وہ ریکارڈ کا حصہ ہے۔ میں سلام پیش کرتا ہوں محترمہ کو کہ انہوں نے اس وقت ایکشن لیا تھا۔ میرے خیال سے یہ رنگ بدلتے رہتے ہیں اور اپنے رہنما کی چاپلوسی کیلئے کسی بھی حد تک جاتے رہتے ہیں.

واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ خان پہلے پیپلز پارٹی کا حصہ تھے اور انہوں نے مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز کے بارے میں انتہائی نامناسب بات کہی تھی جس پر انہیں بینظیر بھٹو نے اپنی پارٹی سے نکال دیا تھا۔



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎