انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کا 132 روپے 80 پیسے میں لین دین ہوتا رہا۔

ملک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کا ریٹ 132 روپے 80 پیسے ہو گیا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے بیل آوٹ پیکج کے حتمی خدو حال واضح ہونے تک معیشیت غیر یقینی کیفیت کا شکار ہو سکتی ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎