یوم اقبال کی چھٹی پر محکمہ تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کل 9نومبرکوسندھ بھرمیں تعلیمی ادارےبند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کل اقبال ڈے کے باعث سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی تاہم کسی اور صوبے کی جانب سے اب تک علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر چھٹی کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا تھاکہ نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎