چودھری نثار کس پارٹی میں شامل ہو کر حلف اٹھائیں گے حقیقت سامنے آنا شروع ہو گئی

مسلم لیگ ن کے سابقہ رہنما چودھری نثارعلی خان کے  پارٹی پالیسی پر نواز شریف سے اختلافات پیدا ہوئے جس کے بعد انہوں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑا جس میں وہ کامیاب بھی ہو گئے لیکن انہوں نے کسی بھی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی اور نہ ہی آزاد حثیت سے حلف اٹھایالیکن نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان جلد ہی پارٹی میں واپس آجائیں گے۔ پارٹی سے معاملات طے ہونے کے بعد چودھری نثار علی خان پنجاب کی اسمبلی رکنیت کا حلف لیں گے۔ ن لیگی رہنما ندیم کامران نے چودھری نثار علی خان سے پارٹی قیادت کے رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار علی خان سے لیگی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔

واضح رہے کہ چودھری نثار علی نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں آج بھی مسلم لیگ نکا حصہ ہوں جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودھری نثار جلد ہی  واپس مسلم لیگ ن میں چلے جائیں گے۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎