حکومت نے ناں ناں کرتے ہوئے بالآخر اين آر او لے ہي ليا، آصف زراری

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ناں ناں کرتے ہوئے بالآخر این آر او لے ہی لیا،حکومت نے مولوی صاحبان سے این آر او لیا، یہ انڈر فورٹین حکومت کیا کرے گی جس نے ہمیشہ یوٹرن لیا۔

خیرپور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں نوازشریف کی حکومت پراعتراض تھا وہ ڈیل کے ذریعے آئے تھے، انکی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں۔

آصف علی زرداری نے عمران خان پر بڑا الزام لگایا کہا کہ حکومت نے نہ نہ کرتے کرتے بالآخر این آر او کر ہی لیا ، کہا کہ مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹرنیٹ پر موجود ہے، حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آر او کرلیا، مگرجنہوں نے یہ باتیں کیں، جنہوں نےالزامات لگائے ان کے ساتھ تو این آر او ہوگیا ۔

آصف زرداری کا کہنا تھاکہ حکومت اب تک اپوزیشن کے موڈ سے ہی باہر نہیں نکل سکی حالات ایسے ہوگئےکہ کوئی بیوروکریٹ کام کرنےکوتیارنہیں ۔

کیا پیپلزپارٹی نوازشریف کو ساتھ لےکرچلے گی ؟ اور اُنکا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟ صحافی کے اس سوال پر انہوں نے کہا کہ اب دوسرے پلیئرز کھیلیں گے، بلاول صاحب کھیلیں گے ،دوسرے کھیلیں گے میں کیا کھیلوں گا ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کہتے ہیں کہ عوام پریشان ہیں ہرچیزکی قیمت بڑھ گئی ہےحکومت کو آئی ایم ایف کےپاس نہیں جاناچاہیےتھا ۔

آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں‎‎